• news

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 21 ویں قسط ادا کردی

اسلام آباد (آئی اےن پی) پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی اکیسویں قسط دس کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر ادا کردی۔عالمی مالیاتی ادارے کو ادائیگی سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ ستائیس ستمبر کو بھی پاکستان نے آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالر کی قسط ادا کی تھی۔ پاکستان اب تک قرض کی مد میں عالمی مالیاتی ادارے کو پانچ ارب بیس کروڑ ڈالر ادا کر چکا ہے۔ اگلی قسط کی ادائیگی گیارہ نومبر کو کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن