• news

حجرہ شاہ مقیم : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دکاندار سمیت 2 جاں بحق،شٹر ڈاﺅن ہرتال

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار ) دیرنیہ دشمنی پر مخالفین نے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا۔ انجمن تاجران نے واقعہ کیخلاف احتجاجاً مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مہر اور ڈوگر برادری میں عرصہ بیس سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے اور اس دوران ڈوگر برادری کے چھ جبکہ مہر برادری کے 2افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ گزشتہ روز ڈوگر برادری کے عرفان ڈوگر اور اعجاز ڈوگر سمیت 3افراد اسلحہ مرمت کے لئے مقامی ایم پی اے کی رہائش کے سامنے مین بازار میں واقعہ اسلحہ رپیرئرنگ کی دکان پر بیٹھے تھے کہ اچانک مہر برادری کے افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے عرفان ڈوگر اور دکاندار ایاز قریشی عرف باﺅ قریشی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ ڈی پی او اوکاڑہ اور ڈی ایس پی دیپالپور موقع پر پہنچ گئے۔ واضح رہے ایاز قریشی ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی کا قریبی عزیز تھا۔ انجمن تاجرا ن نے واقعہ کیخلاف مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کرتے ہوئے ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن