• news

پنجاب کے وزیروں اور مشیروں نے بھی وزیراعظم کے فنڈ برائے زلزلہ زدگان میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیدی

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں بیوروکریسی کے بعد اب وزیروں اور مشیروں نے بھی وزیراعظم کے فنڈ برائے زلزلہ زگان میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ کی طرف سے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اور مشیروں کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فنڈ میں جمع کر وائی جائے جبکہ اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب بھی سرکاری افسران کی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کی طرف سے تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن میں ذکر نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن