• news

ملائیشین ٹیم ہاکی سیریز کھیلنے پاکستان آنے پر رضامند

لاہور(نیٹ نیوز+سپورٹس رپورٹر) ملائیشین ٹیم ہاکی سیریز کھیلنے آئندہ ماہ پاکستان آنے پر رضامند ہو گئی۔ دونوں ٹیموں کے مابین نومبر میں لاہور میں 4 میچز کرائے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشیا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس پر ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے آئندہ ماہ پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔  دورے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کرکے انہیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر سیریز کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کی شکست کی ذمہ داری پہلے کھلاڑیوں اور بعد میں ٹیم انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ شکست کے ذمہ دار کھلاڑیوں کا احتساب بھی کیا جائے گا۔ پی ایچ ایف کا کام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ شکست کی ذمہ داری کھلاڑیوں اور پھر ٹیم انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ ایک ایسا نظام بنائیں گے جس سے کھلاڑیوں کا بھی احتساب کیا جاسکے گا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ پی ایچ ایف کے انتخابات کرانا ان کا کام نہیں۔ انتخابات پی ایچ ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر پرویز رشید کرائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن