• news

پٹرول، بجلی مہنگی کرنا منی بجٹ ہے، ہر فورم پر احتجاج کریں گے : خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + اے پی اے)  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ منی بجٹ ہے جس کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے آٹا خود بخود مہنگا ہو جاتا ہے، پٹرولیم لیوی کی مد میں 30 روپے فی لٹر وصول کئے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں  چودھری نثار اسے جگا ٹیکس قرار دیتے تھے اب اسے ختم کیوں نہیں کیا جاتا اور عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا ڈالر کی قیمت اوپر اور نیچے جانے کی تحقیقات کرائی جائیں، مہنگائی کی شرح کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن