• news

فوجی کمانڈرز کا غیر رسمی اجلاس‘ اعلیٰ جرنیلوں کو الوداع کہنے و دیگر امور پر تبادلہ خیالات

اسلام آباد (سکندر شاہین / دی نیشن رپورٹ) فوجی کمانڈرز کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس کا مقصد اپنے عہدوں سے آئندہ دنوں میں سبکدوش ہونے والے اعلیٰ جرنیلوں کو الوداع کہنا اور ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز کا یہ اجلاس غیر رسمی تھا اور یہ ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس نہیں تھی۔ بریگیڈیئر رینک کے ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ غیر سرکاری اجلاس تھا جس میں متعدد اہم ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسی لئے اس اجلاس کا سرکاری پریس ریلیز جاری نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا‘ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی اور ان سے فوج اور پیرا ملٹری فورس ایف سی اور پولیس شروع کئے گئے آپریشن پر تبادلہ خیال ہوا۔ سوات کے جے او سی میجر جنرل ثناء اللہ خان کی شہادت سے علاقے میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جنرل کیانی

نے سوات کے ہیـڈ کوارٹر  پر انکے دورہ کے موقع پر اپر دیر میں 4 دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی اجازت دیدی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن