الیکشن ٹربیونل خود کو بڑا سمجھتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کا انتظار کیوں نہیں کرتے: چیف جسٹس
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ایم این اے سمیرا ملک کی جعلی ڈگری پر نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی زیر سربراہی 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے درخواست گزار عمر اسلم کی درخواست خارج کر دی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سمیرا ملک نے 2002ء میں اپنی جگہ کسی اور کو امتحان دلوایا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں جعلی ڈ گری کیس زیر التوائع تو الیکشن ٹربیونل نے کیسے فیصلہ دیا؟ کیا الیکشن ٹربیونل خود کو بڑا سمجھتے ہیں؟ الیکشن ٹربیونل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیوں نہیں کیا؟ پارلیمنٹ کی اکھ ہونا چاہئے۔ کیونکہ یہ قوم کا نمائندہ ایوان ہے۔ جعلی ڈگری سے متعلق عدالت نے بھرپور انکوائری کرانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر کئی ارکان کو نااہل کیا، کئی کو حلف لینے سے روکا۔