• news

ایجنسیوں کی طرف سے سیاستدانوں کو دی رقم کی ریکوری کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  لاہور ہائیکورٹ میں  خفیہ  ایجنسیوں  کی طرف سے سیاستدانوں  کو مختلف ادوار  میں  دی گئی رقم کی ریکوری  کے لئے آئینی  رٹ درخواست  دائر کر دی گئی۔  امتیاز  رشید قریشی کی طرف سے دائر رٹ  میں  موقف اختیار کیا گیا ہے سپریم کورٹ  پہلے  ہی اس بات کا حکم دے چکی ہے ایف آئی اے  خفیہ ایجنسیوں  کی طرف   سے مختلف سیاستدانوں  کو دی جانے والی رقوم کے بارے میں تحقیقات کرے۔  بعض سیاستدانوں  نے رقم لینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔  اس بات  کا بھی انکشاف  ہوا ہے 1990ء  کے انتخابات  میں ہر ایم این اے کو 100 اور ایم پی اے کو 50 سرکاری نوکریوں  کا کوٹہ دیا گیا۔  حکومتوں  کی تبدیلیوں  کے لئے بھی سیاستدان  ایجنسیوں  سے بھاری  رقوم وصول کرتے رہے۔  جس سے خزانے  کو نقصان  کے علاوہ ملک  سیاسی عدم استحکام  کا شکار ہوتا رہا۔  لہذا فاضل عدالت ایجنسیوں  سے رقوم لینے  والے تمام سیاستدانوں  کو نااہل قرار دے اور تمام  رقم  مع  مارک اپ ریکوری  کا حکم دے،  درخواست  کی آج سماعت کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن