• news

حکومت نے بجلی اورگیس کی چوری روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے: شاہد خاقان عباسی

 اسلا م آ با د(آن لائن)پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی اور گیس کی چوری روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ ملک بھر میں ملزمان کے خلاف ہزاروں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پی کے نے اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی اور گیس کی چوری کے خلاف وفاقی حکومت کی مہم کی حمایت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی تقسیم اور ترسیل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ بجلی کے ضیاع کو روکا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن