• news

کیپٹن (ر) مشتاق کی خدمات گلگت بلتستان کے سپرد، ناصر اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگزامینیشن کمشن لاہور تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 2افسران کے تبادلے و تقرر کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) مشتاق منیجنگ ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی خدمات حکومت گلگت بلتستان کے سپرد کر دی گئیں۔ ناصر اقبال ملک ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگزامینیشن کمشن لاہور لگا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن