• news
  • text

پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرائے ‘ ہر طرح کی سکیورٹی دیں گے: شہباز شریف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کرے، حکومت پنجاب غیر ملکی ٹیموں کوفول پروف سکیورٹی سمیت تمام سہولیات مہیا کرے گی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے کھیلے جانے والے سہ روزہ پریکٹس میچ کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے حکومت کے تمام وسائل حاضر ہیں اور اس ضمن میں نگران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بلینک چیک دیدیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کے انعقاد کی ضرورت ہے جس کیلئے نجم سیٹھی آگے بڑھیں میں پرامن ماحول میں انعقاد کا یقین دلاتا ہوں۔ ہمارے کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں جنہوں نے گزشتہ 65 برسوں میں مشکل ترین حالات میں بھی ملک و ملت کا نام روشن کیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سخت ضرور ہے تاہم ہمارے کھلاڑی مخالف ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور سیریز جیت کر وطن لوٹیں گے۔

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پریکٹس میچ کے اختتام پر کپتانوں کو ٹرافی دے رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن