• news

کشمیر حق خودارادیت کانفرنس۔ جھلکیاں

(فرخ سعید خواجہ)
٭.... کشمیر حق خودارادیت کانفرنس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین اور ادارہ نوائے وقت کے سربراہ ڈاکٹر مجید نظامی کو قوم کی فکری نظریاتی رہنمائی کرنے اور کشمیر کا مقدمہ لڑنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ٭....رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کشمیرکاز کے لئے کمٹڈ ہیں اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنے زور بازو ہی سے کام لینا پڑے گا۔ ٭.... مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی نے جس بیباکی اور دلیری سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اس کے باعث وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں درست سمت میں سٹینڈ لیا۔ ٭.... مرزا صادق جرال نے کہاکہ کشمیری عوام آبروئے صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کو مجاہد کشمیر کہتے ہیں۔ ٭.... کانفرنس میں تلاوت کلام پاک حافظ محمد عمر اشرف اور نعت رسول مقبول سرور حسین نقشبندی نے پیش کی۔ ٭.... آل پاکستان حریت کانفرنس کے سربراہ اور سید علی گیلانی کے نمائندے غلام محمد صفی نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی کشمیریوں کی توانا آواز ہیں۔ نوائے وقت، دی نیشن/ وقت نیوز مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن