عالمی درجہ بندی پاکستان سمیت ایشیاءکی کوئی جامعہ ٹاپ ٹونٹی میں شامل نہیں
لندن (نوائے وقت نیوز) جامعات کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان سمیت ایشیاءکی کوئی جامعہ ٹاپ ٹونٹی میں جگہ نہیں بنا سکی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جامعات کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 10میں 7 امریکی اور 3برطانوی جامعات سرفہرست ہیں۔ امریکی جامعہ کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پہلے نمبر پر جب کہ امریکی ہارورڈ یونیورسٹی اور برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ ایشیا کی بہترین یونیورسٹی قرار دی جانے والی جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی فہرست میں 23 ویں نمبر پر رہی۔