ملالہ کو ایک اور ایوارڈ مل گیا نوبل امن کیلئے بھی فیورٹ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ملالہ یوسف زئی کو ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ملالہ کو مشہور صحافی ”ایناپولٹ کووسکایا ایوارڈ“ “ کے نام سے منسوب کیا گیا۔ ملالہ یوسف زئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہوں گی۔ نوبل امن ایوارڈ کیلئے بھی ملالہ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔