• news

”بچی سے زیادتی“ شک میں گرفتار افراد کے ورثاءکا مظاہرہ، دھرنا، روڈ بلاک

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے علاقے مغلپورہ کی رہائشی 5 سالہ بچی سے زیادتی کیس میں شک کی بناءپر گرفتار کئے جانے والے افراد کے ورثاءنے شالا مار باغ کے قریب مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور جی ٹی روڈ بلاک کردیا جس سے اطراف میں ٹریفک جام ہوگئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ناجائز لوگوں کو حراست میں لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور پولیس 23 روز گزر جانے کے باوجود بھی بچی سے زیادتی کرنیوالے اصل مجرموں کا پتہ نہیں چلا سکی۔

ای پیپر-دی نیشن