شکر گڑھ: راوی میں طغیانی سے زمیندار کی کشتی ”سرحد“ پار کر گئی، بھارت کا واپس دینے سے انکار
شکرگڑھ (نامہ نگار)دریائے راوی میں شدید طغیانی کے باعث زمیندار کی لاکھوں روپے مالیت کی بڑی کشتی بہہ کر بھارت پہنچ گئی۔بھارت نے واپس کرنے سے انکار کر دیا تفصیلات کے مطابق سرحدی قصبہ کوٹ نیناں کے موضع پسوال کے معروف زمیندارمحمد ارشد کی تقریبا 5لاکھ مالیت کی بڑی کشتی جو انہوں نے دریا سے پار واقع اراضی کی دیکھ بھال اور زرعی مشینری ہاروےسٹر۔ٹریکٹر۔وغیرہ لےجانے کے لئے اور فصل کو لانے کے لئے رکھی ہوئی تھی راوی کی تندوتیز موجوں میں بہہ کر وہ کشتی انڈےا چلی گئی زمےندار محمد ارشد نے مےڈےا کو بتاےا کہ ہم بارہا دفعہ حکام بالا کے نوٹس مےں لا چکے ہےں لےکن تاحال ہمےں کامےابی حاصل نہےں ہو سکی کشتی نہ ہونے سے ہمارا رابطہ درےا پارفصلات سے کٹ کر رہ گےا ہے اور ہماری ہزاروں اےکڑ پر کھڑی فصلوں کو شدےد نقصان پہنچنے کا اندےشہ ہے انہوںنے وزےراعظم مےاں نواز شرےف ، وزےراعلیٰ پنجاب شہباز شرےف اور دےگر حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ بھارت سے کشتی کی واپسی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔