حمزہ شہباز کے دورہ گجرات کے موقع پر تعلیمی ادارے بند کرنے کی خبر حقائق کے منافی ہے: ترجمان
لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے ترجمان نے وضاحت کی ہے ےکم اکتوبر 2013ءکو حمزہ شہباز شریف کے دورہ گجرات کے موقع پر سرکاری ےا پرائےوٹ تعلےمی ادارے بند کرنے سے متعلق بعض اخبارات مےں شائع ہونے والی خبر بے بنےاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا گجرات انتظامیہ کی طرف سے حمزہ شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ےکم اکتوبر کو گجرات شہر مےں واقع 41 سکول حسب معمول کھلے رہے جن مےں اساتذہ کی مجموعی حاضری 95 فےصد اور طلبا و طالبات کی حاضری 87 فےصد رہی۔