پشاور: سیکرٹریٹ بس دھماکے کے تینوں مشتبہ دہشت گردوں کے خاکے جاری
پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاورمیں سیکرٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکہ کے تین مشتبہ دہشتگردوں کے خاکے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ خاکے بس ڈرائیور اور کلینرکے بیانات کی روشنی میں تیار کئے گئے ہیں۔ پولیس کے جاری خاکوں کے مطابق مشتبہ دہشتگردوں کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ جبکہ ایک مشتبہ دہشتگرد کے چھوٹے بال اور ہلکی داڑھی ہے۔ ایک کی داڑھی بڑی اور بال نہیں ہیں۔ جبکہ تیسرے دہشتگرد کے بال درمیانے اور داڑھی بھی ہے۔