سعودی حکام کا مواصلاتی غبارے کے ذریعے میدان عرفات کی نگرانی کا فیصلہ
ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی حکومت نے جہاں حجاج ومعتمرین کرام کو مناسک کی ادائیگی میں ہرممکن سہولت کی فراہمی کا بیڑا اٹھایا ہے وہیں اللہ کے ان مہمانوں کی دیکھ بھال اور ہنگامی امداد کے لئے پہلی مرتبہ جدید ترین مواصلاتی سائنسی آلات کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں موسم حج کے دوران وائرلیس مواصلاتی نظام اور"ایچ ڈی" کیمروں سے لیس غبارے کی مدد سے میدان عرفات میں حجاج کرام کی نگرانی کی جائے گی۔