• news

زرداری کیخلاف مقدمات پر نیب نے کچھ نہیں کیا، فیصلہ نئے چیئرمین کرینگے: سعید سرگانہ

اسلام آباد (رستم اعجاز ستی) ڈپٹی چیئرمین نیب سعید احمد سرگانہ نے کہا ہے کہ زرداری کیخلاف مقدمات پر نیب نے کچھ نہیں کیا، فیصلہ نئے چیئرمین کرینگے۔ نئے چیئرمین کی تقرری تک نہ تو زرداری کیخلاف کیس کھول سکتے ہیں نہ گیلانی کے وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں۔ یہ درست ہے کہ نیب کے لین دین کے قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے، نیب کے بارے میں ”لے کے رشوت پھنس گیا ہے، دے کے رشوت چھوٹ جا“ کا تاثر درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب کے تربیت مکمل کرنے والے افسران کو سرٹیفکیٹ دینے کیلئے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن