• news

جماعة الدعوة کی جانب سے آواران میں اشیائے ضروریہ کی تقسیم کا سلسلہ جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة کی طرف سے گزشتہ روز بھی آواران، مشکے، ملار، بالاج، منگولی، دل بیدی اور زلزلہ سے متاثرہ دیگر علاقوں میں خشک راشن، تیار کھانے کی فراہمی اور میڈیکل کیمپنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں سے مجموعی طور پر 17,500متاثرین میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی گئی ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے 27مقامات پر میڈیکل کیمپ لگا کرسات ہزار سے زائد زلزلہ متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کیں۔ جبکہ 4,100زلزلہ متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے خصوصی طور پر 24ہزار سے زائد زلزلہ متاثرہ بچوں میں دودھ، بسکٹ، جوس، ٹافیاں اور کھلونے بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح کھلے آسمان تلے بیٹھے متاثرین میں ہزاروں خیمے اور ترپالیں تقسیم کی گئی ہیں۔ زلزلہ میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں میں لاکھوں روپے نقد امداد بھی تقسیم کی گئی ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے امدادی رضاکار متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے کر تباہ شدہ مکانات کا سروے بھی کر رہے ہیں تاکہ ریسکیو و ریلیف آپریشن کے بعد متاثرین کی بحالی کا کا م بھی جلد شروع کیا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن