مسلم لیگ ن بہاولنگر کے سابق جنرل سیکرٹری شفیق خان کی والدہ کی وفات پر نوازشریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق کا اظہار تعزیت
لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن بہاولنگر کے سابق جنرل سیکرٹری و یوتھ ونگ کے رہنما شفیق خان کی والدہ کی وفات پر وزیراعظم محمد نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، مسلم لیگ ن کے رہنما سعود مجید، یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد اور مسلم لیگ ن ضلع بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری حافظ محمود الحسن نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔