حکمران کڑوی گولیوں کی آڑ میں عوام کا استحصال کر رہے ہیں: ثمینہ گھرکی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران کڑوی گولیوں کی آڑ میں عوام کا استحصال کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی پی آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری کی شدید مخالفت کرے گی، کیونکہ نجکاری سے ملک میں بےروزگاری میں اضافہ ہو گا، موجودہ حکومت ابھی تک کسی بھی محاذ پر کامیاب نظر نہیں آ رہی،ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری سمیت عوام کے دیگر مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔