حکومت طالبان مذاکرات اور دیگر معاملات پر غور کیلئے آج کُل قبائل آل پارٹیز کانفرنس طلب
حکومت طالبان مذاکرات اور دیگر معاملات پر غور کیلئے آج کُل قبائل آل پارٹیز کانفرنس طلب
اسلام آباد (ثناءنیوز) قبائلی عوام کے حقوق اور حکومت پر آج کل قبائل آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرلی گئی ہے جس میں قبائلی علاقوں میں سیاسی و دینی جماعتوں کے ذمہ داران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس میں ممتاز قبائلی عمائدین قبائلی وکلاءاور فاٹا سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ مذاکرات کے معاملے پر باجوڑ سے وزیرستان اور ایف آر کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائل کی جانب سے اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا۔ کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کل قبائل آل پارٹیز کانفرنس قبائلی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔ فاٹا کی تمام سیاسی دینی جماعتوں کے ذمہ داران ، صحافیوں اور کلاءکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کانفرنس طلب