پاکستان ایران گیس منصوبے کا انحصار نوازشریف اور اوبامہ کی ملاقات پر ہے : ذرائع
پاکستان ایران گیس منصوبے کا انحصار نوازشریف اور اوبامہ کی ملاقات پر ہے : ذرائع
اسلام آباد (مقبول ملک/ دی نیشن رپورٹ) ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائنز منصوبے کی قسمت کا انحصار 23 اکتوبر کو وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر بارک اوباما کے درمیان ملاقات پر ہے۔ باخبر حکومتی ذرائع نے دی نیشن کو بتایا کہ یہ گیس منصوبہ ملاقات کا کلیدی آئٹم ہو گا۔ حکومت اس حوالے سے امریکی صدر کی حمایت کے حصول کیلئے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے اور پاکستانی حکام کا خیال ہے کہ وزیراعظم نواز شریف توانائی بحران کے تناظر میں امریکی صدر کو اس کی اہمیت کے حوالے سے قائل کر لینگے۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی ذرائع نے محکمہ قانون و انصاف کو اس حوالے سے امریکی پابندیوں کے حوالے سے سمری بھیجی ہے۔ وزارت خارجہ اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کریگی۔
گیس منصوبہ