• news
  • image

کراچی میں فائرنگ‘ 3 افراد جاں بحق‘ بس سٹاپ پر دستی بم کا دھماکہ

کراچی میں فائرنگ‘ 3 افراد جاں بحق‘ بس سٹاپ پر دستی بم کا دھماکہ

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں اغوا کو تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ سرجانی ٹاﺅن کے علاقے منیر گوٹھ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص 60 سالہ کریم بخش ولد محمد عمر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں کچرا کنڈی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی عمر تقریباً 50 سال تھی، اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ادھر کورنگی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 45 سالہ جمن زخمی ہوگیا شریف آباد میں فائرنگ سے 25 سالہ عبد الولی زخمی ہوگیا جبکہ بھینس کالونی میں مسلح افراد نے ایک شخص 35 سالہ رب نواز کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ادھر گلشن غازی کے علاقے میں بس سٹاپ پر کھڑے افراد پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے امام مسجد، انکی بیٹی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں رینجرز نے پٹھان کالونی، گلشن بونیر اور قائد آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 8 غیر ملکیوں سمیت 27 جرائم پیشہ افراد کراچی پولیس نے 161 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔ گلستان جوہر سے ٹارگٹ کلر عباس علی پکڑا گیا جو 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ دریں اثناءرات گئے اورنگی ٹاﺅن کے علاقے الطاف نگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا جس کی شناخت نہ ہوسکی۔
کراچی/ 2 ہلاک

epaper

ای پیپر-دی نیشن