• news

پاکستان نے کونسل آف یورپ کا رکن بننے کیلئے سزائے موت پر عملدرآمد روکے رکھنے کا فیصلہ کیا

پاکستان نے کونسل آف یورپ کا رکن بننے کیلئے سزائے موت پر عملدرآمد روکے رکھنے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کوکونسل آف یورپ کا رکن بننے کے لئے سب سے پہلے ملک سے سزائے موت کے قانون کا خاتمہ یا پھر خطرناک مجرموں کو دی جانے والی سزائے موت پر عملدرآمد روکنا ہوگا یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں کو دی جانے والی سزائے موت پر سابق صدر آصف علی زرداری کی حکومت نے عملدرآمد نہ کیا اور پھر موجودہ حکومت بھی عملدرآمد نہیں کررہی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ کونسل آف یورپ کی 47 رکن ریاستوں نے سزائے موت کو ختم کر دیا ہے یا پھر سزائے موت پر عملدرآمد کے معاملات کو التواءمیں ڈال دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر پاکستان دہشت گرد سزا یافتہ افراد کی وجہ سے ملک میں منتقلی کے معاہدے کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی اور پاکستان کونسل آف یورپ کا رکن بن گیا تو معاہدے کا آرٹیکل12 پاکستان میں سزائے موت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس آرٹیکل کے مطابق سزائے موت کی معافی یا دیگر سزاﺅں میں تخفیف دی جا سکتی ہے۔
سزائے موت

ای پیپر-دی نیشن