سیاہ شاپنگ بیگ کے استعمال پر 3 ماہ قید 50 ہزار جرمانہ ہو سکتا ہے: لاءکمشن
سیاہ شاپنگ بیگ کے استعمال پر 3 ماہ قید 50 ہزار جرمانہ ہو سکتا ہے: لاءکمشن
اسلام آباد (آن لائن) پولی تھین کے سیاہ شاپنگ بیگ کا استعمال ممنوع ہے اور اس کے استعمال کرنے پر تین ماہ قید یا پچاس ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ یہ بات لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے پولی تھین کے سیاہ تھیلے کی ممانعت کے قانون کی جاری کی گئی توضیح میں کہی۔ لاءکمیشن کے مطابق پولی تھین کا سیاہ تھیلا متعدد بار دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں اشیاءلے آنے اور لے جانے کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، اس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے اس تھیلے کے بنانے فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کوئی بھی شخص پولی تھین کے سیاہ تھیلے بنائے گا نہ بیچے گا نہ ہی استعمال کرے گا اور نہ ہی کوئی شخص پولی تھین کے تھیلے میں جس کا حجم پندرہ میٹر کا دس لاکھواں حصہ سے کم ہو اس میں کھانے والی اشیاءاور نہ کھانے والی اشیاءکو پولی تھین میں پیش کرے گا۔ مذکورہ آرڈیننس کی دفعہ 4 کے مطابق جو کوئی دفعہ 3 کی خلاف ورزی کرے گا اس کو قید کی سزا ہوگی۔
لاءکمشن