طارق فاطمی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں: سرتاج عزیز
طارق فاطمی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں: سرتاج عزیز
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ امریکی صدر وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کے ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے۔ طالبان سے مذاکرات کا معاملہ حساس ہے اس لئے اس پر بات نہیں کریں گے۔ خصوصی گفتگو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ میرے اور طارق فاطمی کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ پچھلے چار روز میں ہمارا کسی بھی بات پر اختلاف نہیں ہوا۔
سرتاج عزیز