• news

سیکنڈ ائر کے طالب علم کو اغوا کے بعد تشدد سے قتل کرکے نعش پھینک دی

سیکنڈ ائر کے طالب علم کو اغوا کے بعد تشدد سے قتل کرکے نعش پھینک دی

لاہور (نامہ نگار) اچھرہ کے علاقہ رحمن پورہ کے رہائشی سیکنڈ ائر کے جواں سالہ طالب علم کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا اور نعش جوہر ٹاﺅن میں کینال روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ رحمن پورہ کا رہائشی 17سالہ نوجوان نعمان سندھو مقامی کالج میں سیکنڈ ائر کا طالب علم تھا۔ گذشتہ روز جوہر ٹاﺅن میں کینال روڈ پر ایک ہسپتال کے قریب سے اس کی نعش ملی ہے جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور نعش پھینک کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں نعمان کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔
نعش پھینک دی

ای پیپر-دی نیشن