• news
  • image
  • text

پاکستانیوں کی محبت لاہور کھینچ لائی: محمد حسین انوکی

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) جاپانی پہلوان محمد حسین انوکی اچانک لاہور کے دورے پر پہنچ گئے۔ فری سٹائل ریسلنگ کے لیجنڈ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانیوں کی محبت لاہور کھینچ لائی۔ جھارا پہلوان کیخلاف تاریخی کشتی سے شہرت حاصل کرنے والے جاپانی پہلوان محمد حسین انوکی بغیر شیڈول کے اچانک لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوکی پہلوان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی شائقین اور پاکستانی عوام کی محبت دوبارہ لاہور کھینچ لائی ہے۔ انوکی نے کہاکہ وہ لاہور میں ریسلنگ اکیڈمی بنانے کا وعدہ پورا کرنے آئے ہیں جبکہ جھارا پہلوان کے بھتیجے ہارون عابد کو بھی گود لیکر  اپنے ساتھ جاپان جائیں گے جہاں انہیں فری سٹائل ریسلنگ کے اسرار ورموز سکھائیں گے۔

epaper
لاہور:جاپانی ریسلر محمد حسین انوکی کا ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا جا رہا ہے

ای پیپر-دی نیشن