• news

ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ 2013ء ممبئی انڈینز کے نام

دہلی (سپورٹس ڈیسک) ممبئی انڈینز نے  راجستھان رائلز کو 33  رنز سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ 2013ء کا ٹائٹل جیت لیا۔ ممبئی انڈینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ میکس ویل 37‘ روہت شرما 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راجستھان رائلز 169 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ راہنی نے 65 اور سامسن نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہربھجن سنگھ نے 4 اور کیرن پولارڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن