• news

فنڈز ریلیز نہ کئے جانے سے الیکشن کمشن ایک ارب 12کروڑ روپے کا مقروض

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز ریلیز نہ کئے جانے کی وجہ سے الیکشن کمشن ایک ارب 12کروڑ روپے کا مقروض ہوگیا ‘ کمشن کی بار بار یاد دہانیوں کے باوجود حکومت نے گزشتہ عام انتخابات کے انعقاد کے تقریباً چار ماہ بعد بھی انتخابی اخراجات کے بقایا جات ریلیز نہیں کئے۔الیکشن کمشن نے گزشتہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 5 ارب 9کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز مانگے تھے حکومت نے 3 ارب 98 کروڑ 10لاکھ جاری کردیئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن