• news

حالات یہی رہے تو حکومت مزید 6 ماہ چلتی نظر نہیں آتی: سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اگر حالات یونہی چلتے رہے تو مجھے یہ حکومت 6ماہ مزید چلتی نظر نہیں آتی۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے گزشتہ انتخابات کے بعد ملکی معاشی حالات کی بہتری کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون کی درخواست کی تھی مگر اس نے اپنے ابتدائی چار ماہ میں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے‘ سرکلر ڈیٹ دوبارہ 200 ارب تک پہنچنے والا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن