پشاور میں نیا مضاربہ سکینڈل،مفتی برادران شہریوں کے اربوں روپے لوٹ کر دبئی فرار
پشاور( این این آئی)راولپنڈی، اسلام آباد کے بعد پشاور بھی مفتیوں کے نئے مضاربہ سکینڈل کی زد میں آگیا، شہری منافع کے لالچ میںاربوں روپے لٹا بیٹھے، پشاور کینٹ میں قائم آفس پر تالے پڑگئے،دومفتی براداران اربوں روپے لے کر دبئی فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مفتی مضاربہ سکےنڈل کے بعد پشاور بھی ایسے ہی نئے سکےنڈل کی زد میں آگیاہے۔