100سے زائد جید علماءو مفتیان کرام نے سزائے موت پر پابندی کا حکومتی اعلان مسترد کردیا
فیصل آباد+ گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک علماءبورڈ نے حکومت کی طرف سے سزائے موت پر پابندی برقراررکھنے کے اعلان کو مستردکردیا ہے۔ 100سے زائد جیدعلماءو مشائخ اورمفتیان کرام نے حکومتی اقدام کو شریعت کے منافی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے حکومت فی الفورسزائے موت کے قانون پر عملدرآمدکے احکامات صادر کرے۔ اسلامی قوانین پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی توملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔علماءکرام نے کہا سزائے موت کے قانون کا خاتمہ دراصل قانون ناموس رسالت کو غیرمو¿ثر بنانے کی سازش ہے۔پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ مداخلت فی الدین ہے، بیرونی ڈکٹیشن قطعاً قبول نہیں۔ اسمبلیوں میںتحفظ ناموس رسالت قانون کیخلاف باتیں کرنیوالے عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں۔