حکومت کو ”میڈل آف ناکامی“ ملنا چاہئے:فائزہ ملک
لاہور (خبر نگار) پےپلزپارٹی شعبہ خواتےن لاہور کی صدر ورکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے کہا کہ (ن) لےگ کی حکو مت کو ناکامےوں پر ”مےڈل آف ناکامی“ ملنا چاہئے۔ دفتر مےں خواتےن کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پےپلزپارٹی حکمرانوں کی ناکامےوں پر کسی بھی صورت خاموش نہےں رہے گی بلکہ اس کے خلاف شدےد احتجاج کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےںاضافے کی جتنی مذمت بھی کی جائے وہ کم ہے۔