ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے: عبدالغفور
لاہور(خبر نگار ) سابق صوبائی وزےر پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا کہ ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی پر اتفاق رائے پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات میں معیشت، توانائی اور ڈھانچے کی بہتری کے ساتھ ساتھ بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری لانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔