• news

مالدیپ:سپریم کورٹ نے صدارتی الیکشن کالعدم قرار دیدئیے

مالے (نوائے وقت رپورٹ) مالدیپ کی اعلیٰ عدالت نے صدارتی انتخابات کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ کی سپریم کورٹ نے 4-3 سے اکثریتی فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے 7 ستمبر کو ہونیوالے پہلے راﺅنڈ کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جو اب 20 اکتوبر کو دوبارہ ہونگے، پہلے راﺅنڈ میں سابق صدر محمد نشید نے کامیابی حاصل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ رن آف الیکشن 4 نومبر سے قبل کرائے جائیں تاکہ نیا صدر 11نومبر کی ڈیڈ لائن تک حلف اٹھا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن