• news

انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج ہوگی

راولپنڈی ( آئی این پی ) انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج منگل کو ہوگی۔ ایف آئی اے کے پبلک پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے اپنی سکیورٹی واپس لئے جانے پر (آج) عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا ۔ چوہدری اظہر ممبئی حملہ کیس میں بھی ایف آئی اے کے پبلک پراسیکیوٹر ہیں ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر چوہدری اظہر سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔ چوہدری اظہر ممبئی حملہ کیس میں بھی ایف آئی اے کے پبلک پراسیکیوٹر ہیں جبکہ ممبئی حملہ کیس میں بھارت جانیوالے جوڈیشنل کمشن میں بھی چوہدری اظہر شامل تھے ۔ چوہدری اظہر نے سکیورٹی واپس لئے جانے پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر سکیورٹی نہ دی گئی تو بے نظیر قتل کیس میں 8 اکتوبر کو پیش نہیں ہوں گا ۔

ای پیپر-دی نیشن