• news

جنرل کیانی نے ریٹارمنٹ کی خواہش ظاہر کی ‘ حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے: مشاہد اللہ

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کہا ہے کہ جنرل کیانی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خواہش کا اظہار کیا ہے، آئینی طور پر حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔ جنرل کیانی نے پاک فوج کا مورال بلندکیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی مثالی آدمی ہیں، پاک فوج کے لئے انہوں نے بے شمار کام کیا، پاک فوج کے مورال کو بہت بلند کیا، مشرف نے پاک فوج کا مورال بہت گرا دیا تھا، پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ جمہوریت کے بل بوتے پر حکومت کی تبدیلی اور کسی بڑی تقرری میں امریکہ کی مداخلت نہیں۔ جنرل کیانی کے فیصلے سے پاک فوج کے اندر بھی مثبت سوچ پیدا ہوگی، تینوں فورسز کی بہت اہمیت ہے، کسی کی تقرری آئینی طور پر وزیراعظم اپنے حق صوابدید کے تحت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن