• news

جسٹس دوست محمد کی طبیعت ناساز ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

پشاور(آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان کی فرائض کی ادائیگی کے دوران اچانک طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا۔ منگل کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی جنہیں طبی معائنے کیلئے فوری طور پر قریبی نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان کی طبیعت ضرور بہتر ہے لیکن فی الحال سخت آرام کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن