• news

2016ء میں سیاست سے کنارہ کشی کر لوں گی: سونیا گاندھی، کتاب میں انکشاف، راہول گاندھی کو پارٹی میں اہم ذمہ داری دینے پر غور

نئی دہلی (آن لائن) سونیا گاندھی نے اپنی کتاب ”24 اکبر روڈ“ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 2016 ءمیں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی اس لئے پارٹی ان کے بیٹے راہول گاندھی کو اہم ذمہ داری دینے پر غور کررہی ہے ان کی کتاب میں مزید کہا گیا کہ سونیا گاندھی کے فیصلے نے کانگریس کو ہلا رکھ دیا کیونکہ انڈیا کی سیاست میں شائد ہی کوئی سیاست دان ہو جس نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہو۔ کتاب میں بتایا گیا کہ من موہن سنگھ کی طرف سے راہول گاندھی کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے پارٹی عہدہ کو ترجیح دی جس کی بنیاد پر انہیں کانگریس کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن