• news

حکمران اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کر کے عوام کو ریلیف دیں: قاضی احمد سعید

لاہور(خبرنگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مہنگائی، دہشت گردی اور لاقانونیت نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کر دیا ہے جبکہ حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔ پوری قوم دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔ تاکہ ملک مزید بحرانوں سے دو چار نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن