ہم نصابی سرگرمیاں طلبا کو مایوسی، منفی رجحانات سے محفوظ رکھتی ہیں: طحہٰ صداقت
لاہور (پ ر) ایف سی کالج لاہور میں روٹری کلب اور سائیکالوجی سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں ولنگ ویز پروفیشنلز نے اظہار خیال کیا جس کا موضوع تھا”اپنی زندگی سے پیار کریں“ ولنگ ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ماہر نفسیات طحہٰ صداقت کا کہنا تھا کہ ہم نصابی سرگرمیاں اور کھیل طلبا کو مایوسی اور منفی رجحانات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوان بعض اوقات وقتی مشکلا ت کو ابدی ناکام سمجھ لیتے ہیں اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان حالات میں اساتذہ اور والدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔سائیکالوجسٹ اور ڈائریکٹر ولنگ ویز ندیم نور نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ زندگی سے پیار کرنا کیا ہے۔ اس سے مراد خود غرضی نہیں بلکہ اپنی زندگی کی ذمہ داری اٹھانا۔ ماہر نفسیات اسما قریشی ، علی مرتضیٰ نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔