• news

پی کے 90 چترال میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ایک ووٹ کی برتری

پشاور (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی کے حلقے پی کے 90 چترال میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حسین کو ایک ووٹ کی برتری حاصل ہے، الیکشن کمشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد رپورٹ ٹربیونل میں پیش کر دی‘ حتمی فیصلہ الیکشن ٹربیونل کرے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق خیبر پی کے اسمبلی کی حلقہ پی کے 90 چترال میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ سردار حسین نے 10702 جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے غلام محمد کو 10701 ووٹ ملے ہیں۔ واضح رہے کہ 11 مئی کے انتخابات میں آل پاکستان مسلم لیگ کے غلام محمد 7 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن