• news

برطانیہ میں 2 مسلمان طالبعلموں کو داڑھی رکھنے پر سکول سے نکال دیا گیا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں 2 چودہ سالہ طالبعلموں کو داڑھی رکھنے کے سبب سکول سے نکال دیا گیا۔ طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ داڑھی منڈوا کر آئیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق لنکاشائر میں کیتھولک سکول مائونٹ کارمل ہائی سکول میں 2 مسلم ان طالبعلموں کو داڑھی رکھنے پر تنہائی میں رہنے کی سزا دی گئی اور داڑھی منڈوانے سے انکار پر کلاس روم میں بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلباء نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جہاں پر داڑھی رکھنے، ناخن بڑھانے، میک اپ کرنے، بال ڈائی کرنے اور نامناسب جیولری پہننے پر پابندی عائد ہے۔ طلباء کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ انکے بچوں سے امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن