اچھرہ: کمرشل پلازا میں آتشزدگی ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) اچھرہ میں واقع کمرشل پلازا میاں آرکیڈ میں آگ لگ گئی اور دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں آگ بجھاتی رہیں۔ رات گئے تک امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔