ملازمین کو بقایاجات نہ دینے پر چیئرمین این ایچ اے کو توہین عدالت کا نوٹس
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین این ایچ اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ این ایچ اے ملازمین کو بقایا جات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ عدالت نے چیئرمین این ایچ اے کو 11 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ این ایچ اے کے تمام ملازمین کو عید سے پہلے بقایاجات ادا کر دئیے جائیں۔ این ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 3 سال کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے 60 کروڑ روپے درکار ہیں۔ ادارہ مالی مشکلات کا شکار ہے۔ ہر تنخواہ کے ساتھ ایک اضافی تنخواہ بقایاجات کی مد میں دینے کو تیار ہیں۔