میری نظریں آسکر ایوارڈ پر ہیں نامزد کیا جائے : ریما خان
میری نظریں آسکر ایوارڈ پر ہیں نامزد کیا جائے : ریما خان
کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ میری نظریں اب آسکر فلم ایوارڈ پر ہیں میری خواہش ہے کہ کم از کم اس ایوارڈ کے لئے مجھے نامزد توکیا جائے۔ وہ پریس بریفنگ دے رہی تھیں۔ انہوںنے کہا بھارتی فلموں کی یلغار کو روکا نہیں جاسکتا۔ جب ماں بنوں گی تو میڈیا سے نہیں چھپاﺅں گی۔ریما خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستان اور بالخصوص امت مسلمہ کیلئے منفی سوچ پائی جاتی ہے اس سوچ کی نفی کیلئے وہ اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں ۔،ریما خان نے کہا کہ ان کی نظر میں صحافی کا درجہ مجاہد کے برابر ہے جس طرح مجاہد میدان جنگ میں برسر پیکار رہتا ہے اسی طرح صحافی معاشرے کی برائیوں کو اجاگر کرنے کیلئے برسر پیکار ہے۔ ،انہوں نے کہا کہ عید قرباں پر پھینکی جانیوالی آلائشوں سے پھیلنے والے جراثیم سے بچاو¿کیلئے عوام میں آگاہی کے حوالے سے کام کرونگی جس کیلئے انہیں اپنے ہاتھوں سے بھی کچرہ چننا پڑا تو چنوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے مختلف فنڈز استعمال میں لاو¿نگی جس سے فلم انڈسٹری کو فائدہ پہنچے گا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چکا چوند والی دنیا سے تعلق کے باوجود انہوں نے اپنے سسرال کا دل جیت لیا ہے یہی وجہ ہے کہ سسرال کی نظر میں ایک اچھی بہو کی حیثیت سے میرا شمار ہوتا ہے۔